وضو کے فرائض
اﷲ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قُمْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ اِلَى الْكَعْبَیْنِ (پ۶، المآئدۃ: ۶ )
یعنی اے ایمان والو جب تم نماز پڑھنے کا ارادہ کرو (اور وضو نہ ہو) تو اپنے مونھ اور کُہنیوں تک ہاتھوں کو دھوؤ اور سروں کا مسح کرو اور ٹخنوں تک پاؤں دھوؤ۔
وضو کے ارکان اور فرائض چھ ہیں
چہرہ دھونا، منہ اور ناک اس میں شامل ہیں۔
کہنیوں تک ہاتھ دھونا۔
سر کا مسح کرنا۔
ٹخنوں تک پاؤں دھونا۔
وضو کے اعضا دھوتے ہوئے ترتیب قائم رکھنا
وضو کے لیے تسلسل کے ساتھ اعضا دھونا، یعنی مطلب یہ ہے کہ اعضا کو دھوتے ہوئے درمیان میں لمبا فاصلہ نہ آئے۔